ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج ایک اور نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، اور نرخ ایک بار پھر نئی بلندی کو چھو گئے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے تک جا پہنچا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 541 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے مقرر کی گئی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونا اوپر کی جانب گیا، جہاں نرخ 41 ڈالر بڑھنے کے بعد فی اونس 3 ہزار 654 ڈالر پر پہنچ گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کا غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد زیورات کے خریداروں کے لیے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔