کسٹمز نے بحیرہ عرب میں ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

ہماری ویب  |  Sep 01, 2025

کسٹمز انفورسمنٹ نے بحیرہ عرب کے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق اورماڑہ کے قریب لانچ کو روک کر تلاشی لی جس سے 18 ہزار 271 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔ برآمد شدہ ڈیزل کی مالیت 49 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق لانچ پر موجود افراد کو حراست میں لے کر کراچی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی لانچ کو بھی تحویل میں لے لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More