امارتِ اسلامی افغانستان کی وزارتِ خارجہ میں پاکستانی سفیر طلب

ہماری ویب  |  Aug 28, 2025

امارتِ اسلامی افغانستان کی وزارتِ خارجہ نے صوبہ ننگرہار اور خوست پر پاکستانی فوج کے حملوں کے ردِ عمل میں کابل میں پاکستانی سفیر کو طلب کیا اور افغان حکومت کا احتجاجی خط انہیں حوالہ کیا۔ مذکورہ حملوں کے نتیجے میں مبینہ طور پر 3 شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔

افغانستان کی وزارتِ خارجہ نے پاکستانی فوج کی جانب سے افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور ڈیورنڈ لائن کے قریب عام شہریوں پر بمباری کی شدید مذمت کی اور اسے افغانستان کی علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیا۔

مزید یہ بھی واضح کیا گیا کہ افغانستان کے حریم کی حفاظت امارتِ اسلامی افغانستان کے لیے سرخ لکیر ہے اور اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں کے یقینی طور پر نتائج برآمد ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More