وفاقی وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

ہماری ویب  |  Aug 28, 2025

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

ملاقات میں انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، بارڈر سیکیورٹی اور انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو نشان امتیاز ملنے پر مبارکباد بھی دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا داعی رہا ہے اور دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کا ایک اہم شراکت دار ہے اور ہم باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More