رائیونڈ : 30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ہماری ویب  |  Aug 28, 2025

رائیونڈ میں گزشتہ ہفتے 30 روپے کے تنازع پر دو بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزمان اویس اور شہزاد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق سی سی ڈی چوہنگ پولیس گرفتار ملزمان کو نشاندہی کے لیے رائیونڈ لے گئی اس دوران ان کے ساتھیوں نے حملہ کر کے ملزمان کو چھڑوانے کی کوشش کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں زیرِ حراست ملزمان اویس اور شہزاد اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے ساتھی توقیر نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کیا اور بعد ازاں موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے اویس اور شہزاد نے چند روز قبل محض 30 روپے کی معمولی رنجش پر دو بھائیوں کو قتل کر دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More