کراچی: بجلی کی بندش کے خلاف ماڈل کالونی میں احتجاج، مرکزی شاہراہ بند

ہماری ویب  |  Aug 21, 2025

کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی جناح ایونیو پر شہریوں نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔ مظاہرین نے دھرنا دے کر مرکزی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث ملیر ہالٹ سے ماڈل کالونی قبرستان جانے اور آنے والے دونوں راستے بند ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جارہا ہے. ماڈل قبرستان کٹ سے آنے والی ٹریفک کو ایئرپورٹ کی جانب جبکہ ملیر ہالٹ سے آنے والی گاڑیوں کو شارع فیصل کی طرف بھیجا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More