معرکہ حق میں بھارت کو شکست ۔۔ فیلڈ مارشل، ائیر چیف، وفاقی وزراء، بلاول بھٹو کے لیے اعلیٰ اعزازات

ہماری ویب  |  Aug 14, 2025

ایوانِ صدر میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کے دوران صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سول و عسکری شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا۔

بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شاندار قیادت اور جنگی حکمتِ عملی پر فیلڈ مارشل اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ہلالِ جرات جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلالِ امتیاز عطا کیا گیا۔

صدرِ مملکت نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو نشانِ امتیاز سے بھی نوازا۔

وفاقی وزراء میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کو نشانِ امتیاز دیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، احسن اقبال، شیری رحمان، فیصل سبزواری، مصدق ملک اور حنا ربانی کھر کو بھی سول اعزازات سے نوازا گیا۔ پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کو ’نشان امتیاز‘ سے نوازا گیا۔

یہ تقریب ملک کے دفاع اور قومی خدمات کے اعتراف میں ایک تاریخی موقع قرار دی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More