’فرینڈ میپ‘: انسٹا گرام کا نیا فیچر جسے بعض صارفین خطرناک قرار دے رہے ہیں

بی بی سی اردو  |  Aug 09, 2025

Reuters

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر فرینڈ میپ کے نام سے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جسے بعض صارفین پرائیویسی کے لیے ’خطرناک‘ قرار دے رہے ہیں۔

نئے فیچر کو اگر استعمال کیا جاتا ہے تو یہ آپ کے فالورز کو میپ پریہ دکھاتا ہے کہ آپ اس وقت کہاں ہیں۔

اگر آپ نے کسی مقام سے کوئی انسٹا سٹوری پوسٹ یا شیئر کی ہے اور مقام کو ٹیگ کیا ہے، تو یہ آپ کے دوستوں کو بتاتا ہے کہ آپ فلاں مقام پرکب گئے تھے۔

انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ آپ اپنی لوکیشن صرف ان فالورز کو دکھانے کا انتخاب کر سکتے ہیں جو آپ کو فالو کرتے ہیں اور آپ انھیں فالو کرتے ہیں۔

وہ مقام جہاں سے مواد پوسٹ کیا گیا وہ صرف 24 گھنٹے کے لیے دکھایا جائے گا۔

یہ فیچر جس کا مقصد صارفین کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانا بتایا جا رہا ہےاس کے اعلان پر بعض صارفین کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔

بعض صارفین کا کہنا ہے کہ اس سے ان کی سکیورٹی متاثر ہو سکتی ہے جبکہ بعض میڈیا آؤٹ لیٹس اور سوشل میڈیا صارفین اس فیچر کو خطرناک قرار دے رہے ہیں۔

گو کہ انسٹا گرام نے یہ وضاحت کی ہے کہ اس فیچرکو صارفین اپنی مرضی سے اینیبل کر سکیں گے۔ لیکن اس کے باوجود بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ایپ کو اپڈیٹ کرنے کے بعد یہ فیچربھی خودبخود فعال ہو جاتا ہے۔

یہ آپشن فعال ہونے کے انسٹا گرام میسیجز کے مینیو پر نمایاں ہو جاتا ہے۔

اگر آپ اس فیچر کے متعارف کرائے جانے کے بعد اپنی لوکیشن خود بخود شیئر ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں تو آپ اپنی انسٹا گرام سیٹنگز چیک کر سکتے ہیں۔

آپ اپنے موبائل فون یا ٹیبلیٹ کی سیٹنگز سے اس فیچر کو غیر فعال یا محدود کرنے کا آپشن بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

کیا گوگل مختلف ویب سائٹس کے کلکس ’چوری‘ کر رہا ہے؟یوٹیوب کی نئی پالیسی کا یوٹیوبرز اور مونیٹائزیشن پر کیا اثر پڑے گا؟انڈین پولیس کی ’انسٹا کوئین‘ جنھیں منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیاٹِک ٹاک کی جانب سے اپنے حریف انسٹا گرام کی طرز پر بنائی گئی نئی فوٹو ایپ ’ٹک ٹاک نوٹس‘ میں نیا کیا ہے؟انسٹا گرام کے میپ فیچر میں مزید کیا ہے؟

میٹا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ انسٹا گرام میپ کے ذریعے صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ رابطے مزید مضبوط بنا سکیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صارفین اپنے منتخب کردہ دوستوں کے ساتھ اپنی لوکیشن شیئر کر سکتے ہیں اور یہ فیچر کسی بھی وقت بند کر سکتے ہیں۔

میٹا کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فرینڈ میپ میں صارف نقشہ بھی کھول سکتے ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ نقشے کا استعمال کیسے کرتے ہیں۔ یہ صارفین کو اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب سے جڑنے کا ایک نیا طریقہ فراہم کرتا ہے۔

Getty Imagesسوشل میڈیا پر ردِعمل

لیکن بعض صارفین اس فیچر سے خوش نہیں ہیں۔ انسٹا گرام صارف لنزی بیل کہتے ہیں کہ ’میرا فرینڈ میپ فیچر خودبخود سے فعال تھا اور میری لائیو لوکیشن میرے تمام فالورز تک پہنچ رہی تھی۔‘

لنزی بیل کے انسٹا گرام پر تین لاکھ فالورز ہیں۔ اُن کے بقول جیسے ہی اُنھیں یہ پتا چلا اُنھوں نے فوراً اس فیچر کو غیر فعال کر دیا۔

گوست ساسکی نامی صارف نے ایکس پر لکھا کہ ’آج صبح جب میں سو کر اُٹھا تو دیکھا کہ میری لائیو لوکیشن ایک لاکھ 39 ہزار لوگوں تک پہنچ رہی تھی۔ کیا میری اجازت کے بغیر کوئی میرے گھر کا پتہ پوری دنیا کو بھیج سکتا ہے۔‘

ایک صارف نے ساسکی کی پوسٹ پر لکھا کہ ’یہ حیران کن ہے کیوں کہ بہت سے صارفین کے لیے یہ فیچر خود بخود فعال نہیں ہے۔‘

کیا گوگل مختلف ویب سائٹس کے کلکس ’چوری‘ کر رہا ہے؟یوٹیوب کی نئی پالیسی کا یوٹیوبرز اور مونیٹائزیشن پر کیا اثر پڑے گا؟’ہیلو گروک‘: پاکستانی صارفین اے آئی ٹول کو کیسے آزما رہے ہیں؟’میڈ ان انڈیا‘: امریکہ میں فروخت ہونے والے ’زیادہ تر آئی فونز‘ جو چین کی بجائے اب انڈیا میں بنیں گے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More