بالی وڈ کے مشہور چائلڈ سٹارز اب کیسے دِکھتے ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟

اردو نیوز  |  Aug 06, 2025

انہوں نے ہمیں ہنسایا، رُلایا، اور سکرین پر آہ اور واہ کہنے پر مجبور کر دیا۔ بالی وڈ کے سب سے پیارے چائلڈ سٹارز اب بڑے ہو چکے ہیں اور ان کی موجودہ صورت اور کام واقعی لاجواب ہے۔

عامر خان بطور چائلڈ سٹار 1973 میں بننے والی فلم یادوں کی بارات میں نظر آئے۔

بعد میں وہ بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کہلائے۔

اُرمِلا ماٹونڈکر چائلڈ اسٹار کے طور پر 1983 میں فلم معصوم میں میں شاندار پرفارمنس دی۔

بعد میں 90 کی دہائی میں بڑی اداکارہ کے طور پر ابھریں۔ انڈین ٹی وی چینل این ڈی کچھ ایسے چائلڈ سٹارز کی فہرست مرتب کی ہے۔

احساس چنّا:کیا آپ کو ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ اور ’مائی فرینڈ گنیشا‘ کی وہ شرمیلی سی بچی یاد ہے؟ اب وہ انسٹاگرام پر زبردست مواد تخلیق کر رہی ہیں اور ’گرلز ہوسٹل‘ اور ’مِس میچڈ 3‘ جیسی مشہور ویب سیریز میں کام کر چکی ہیں۔

درشیل سفاری:سب کا پسندیدہ ایشان فلم ’تارے زمین‘پر سے اب بڑا ہو چکا ہے۔ وہ اپنے فلمی اُستاد عامر خان کے ساتھ اشتہارات میں نظر آ چکا ہے اور ایمیزون منی ٹی وی کی مختصر فلم ’کیپیٹل اے، سمال اے‘ میں مرکزی کردار ادا کر چکا ہے۔

اب بھی سٹار ہے، بس قد میں بڑا ہو گیا ہے۔

امن صدیقی:

’بھوت ناتھ‘ کا پیارا سا بھوت دوست ’بنکو‘ اب خود کو سوشل میڈیا پر آرٹسٹ کہتا ہے۔ اس نے ’سلارٹ گیلری‘ کے نام سے ایک الگ انسٹاگرام پیج بھی بنایا ہے جہاں وہ اپناآرٹ ورک شیئر کرتا ہے۔

ہرشالی ملہوترا:’بجرنگی بھائی جان‘ کی پیاری ’منی‘ اب انسٹاگرام پر تقریباً 40 لاکھ (4 ملین) فالوورز رکھتی ہے۔ بڑی ہو چکی ہے اور اکثر ڈانس ویڈیوز شیئر کرتی ہے، جنہیں کافی پسند کیا جاتا ہے اور دیکھا جاتا ہے۔

پارتھو گپتے:’اسٹینلے کا ڈبہ‘ میں شاندار اداکاری پر فلم فیئر سپیشل ایوارڈ جیتنے والے اور ’ہواؤں ہوائی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد پارتھو نے فلمی دنیا سے کچھ فاصلہ اختیار کیا ہے۔ وہ اب بالی ووڈ میں کم نظر آتے ہیں، مگر ان کی ابتدائی پرفارمنسز آج بھی یادگار ہیں۔

ریوا اروڑا:’یوری‘ اور ’گنجن سکسینہ‘ جیسی فلموں میں نظر آنے والی یہ نوجوان اداکارہ اب ہر جگہ دکھائی دیتی ہے، میوزک ویڈیوز، ریلز، اور ریڈ کارپٹس پر۔

انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ  سے زائد ہے۔ وہ ’پاور آف پانچ‘ جیسی ویب سیریز میں بھی کام کر چکی ہیں۔

علی حاجی:

  فلم ’پارٹنر‘ میں سلمان خان کے سوتیلے بیٹے کا کردارادا کرنے والا یہ چائلڈ سٹار اب 25 سال کا ہو چکا ہے اور ایک مصنف کے طور پر کام کر رہا ہے۔ ان کا حالیہ پراجیکٹ ڈیلی سوپ ہے جس کا نام ’زیادہ مت اُڑ‘ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More