“ایسا بالکل ممکن ہے، فہد کیمروں کے سامنے بھی بدتمیزی کرتا ہے، تو پردے کے پیچھے کیا حال ہوگا؟ سارا چارم، شہرت، پیسہ، سب ایک بلبلہ ہے۔ بس انتظار کرو!"
"رجب بٹ نے اس کے ساتھ جو کیا، بالکل درست کیا!"
"یہ اچھا انسان نہیں ہے، جیسے 'جیتو پاکستان' میں لوگوں کی بے عزتی کرتا ہے، وہی اس کا اصل چہرہ ہے!"
"فہد مصطفیٰ کو صرف گووندا کے پاؤں چھونے آتے ہیں!"
"واقعی میں مغرور لگتا ہے، ضرور کچھ کیا ہوگا اُس فوٹوگرافر کے ساتھ!"
"دوسری طرف کی کہانی بھی سننا چاہیے، صرف ایک پہلو پر فیصلہ دینا ٹھیک نہیں!"
پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا جانا پہچانا نام، فہد مصطفیٰ، اس وقت سخت تنقید کی زد میں ہے۔ جہاں ایک طرف وہ ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں ہانیہ عامر کے ساتھ اداکاری سے تعریفیں سمیٹ رہے ہیں، وہیں دوسری جانب ان کا رویہ ایک سابق ملازم کے ساتھ سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
حال ہی میں جیتو پاکستان لیگ کے سابق فوٹوگرافر عمر سعید نے ایک ویڈیو اور پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے فہد مصطفیٰ پر شدید الزامات عائد کیے ہیں۔ عمر کے مطابق، فہد نے ان کے ساتھ بار بار بدتمیزی کی، اور پھر انہیں ARY سے نوکری سے نکلوا دیا۔
عمر نے لکھا: آج دو سال بعد یہ ویڈیو گیلری میں دیکھی، اور دل بھرا ہوا تھا، اس لیے شیئر کر رہا ہوں۔ اس ویڈیو میں مجھے ساتھیوں کے سامنے بار بار بے عزت کیا گیا۔ میں خاموش رہا کیونکہ وہ مجھے ARY سے نکلوا چکا تھا۔ میری زندگی کا کیریئر تباہ کیا۔ الحمدللہ آج میرا اپنا بزنس ہے، اور میں اپنے خاندان کا پیٹ پال رہا ہوں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اس کا اصل چہرہ دکھایا جائے۔ اللہ جانتا ہے کتنے لوگ اس جیسے سیلیبریٹیز کی وجہ سے تکلیف میں ہوں گے۔ دوسروں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرو، جیسا تم اپنے لیے چاہتے ہو۔ #RespectIsEverything"
عمر کی اس پوسٹ پر مداحوں کا شدید ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔ اکثریت نے فوٹوگرافر کی حمایت کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ کے رویے کو غیر مناسب قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر فہد کے مشہور شو جیتو پاکستان میں ان کے رویے کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کئی صارفین نے کہا کہ فہد لائیو شو میں لوگوں کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہیں، اور یہی ان کی اصل شخصیت کی جھلک ہے۔ جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کسی بھی واقعے کا ایک رخ سن کر مکمل فیصلہ نہیں دینا چاہیے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ فہد مصطفیٰ اس معاملے پر کیا مؤقف اختیار کرتے ہیں اور کیا واقعی یہ ویڈیو ان کے امیج کو متاثر کرے گی؟