9 مئی واقعات: تحریک انصاف کے ایم این اے عبداللطیف چترالی نااہل قرار

ہماری ویب  |  Jul 30, 2025

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں سزا یافتہ ہونے پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عبداللطیف چترالی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے این اے-1 چترال کی نشست کو خالی قرار دے دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عبداللطیف چترالی کو آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عبداللطیف چترالی کو 9 مئی کے واقعات میں عدالت سے سزا ہوئی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی نااہلی پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اس سے قبل بھی تحریک انصاف کے رہنما بشمول سینیٹر اعجاز چوہدری، ایم این اے محمد احمد چٹھہ اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان کو عدالت سے 10،10 سال قید کی سزا ملنے کے بعد نااہل قرار دیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More