حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی، مفتاح اسماعیل

ہماری ویب  |  Jul 28, 2025

عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے چینی بحران پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں چینی کی قلت پیدا ہوئی اور قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

مفتاح اسماعیل نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی دو شوگر ملز چینی برآمد کرتی ہیں اور اسحاق ڈار شوگر ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین ہوتے ہوئے چینی برآمد کی اجازت دیتے رہے۔

ایف بی آر کے اختیارات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے اختیارات سے کاروباری طبقہ خوفزدہ ہے اس پر مشاورت ہونی چاہیے تاکہ تاجر برادری کو اعتماد میں لیا جا سکے۔

مفتاح اسماعیل نے سابق وفاقی وزراء طارق فضل چوہدری اور انوشہ رحمان کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت نشوونما پروگرام سے متعلق لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں رہنماؤں کو مجھ سے معافی مانگنی چاہیے بصورت دیگر وہ ان کے خلاف عدالت جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More