سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ: 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق، 6 زخمی

ہماری ویب  |  Jul 26, 2025

سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سفر کے دوران پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے 7 پاکستانی جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق بونیر کے علاقے ڈاگئی طوطالئی سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کا قافلہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد عرفات سے مدینہ منورہ کی طرف روانہ تھا کہ راستے میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ تمام افراد آپس میں قریبی رشتہ دار تھے۔

جاں بحق افراد کی نماز جنازہ آج رات سعودی عرب میں ہی ادا کی جائے گی جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More