ربیکا خان کا عمرے کی ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

سچ ٹی وی  |  Jul 24, 2025

معروف ٹک ٹاکر ربیکا خان نے اپنے عمرے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی کے خلاف بولنے سے قبل دس بار سوچا کریں۔

ربیکا خان ان دنوں اپنے شریک حیات حسین ترین کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے عمرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

بعض ویڈیوز اور تصاویر میں ربیکا خان اور ان کے شوہر کو عمرے کی ادائیگی کے دوران سیلفی لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا اور ان کی ویڈیو کوئی ریکارڈ کرتا دکھائی دیا۔

علاوہ ازیں ٹک ٹاکر اور ان شریک حیات کی دیگر ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوگئیں، جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد ربیکا خان نے انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کردہ مختصر ویڈیو میں تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ دوسروں کے خلاف بات کرنے سے قبل سوچا کریں۔

ربیکا خان نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے اور حسین ترین نے تین بار عمرے کی ادائیگی کرلی اور ان کے تمام معاملات بہتر جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی ویڈیوز اور تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو کچھ بولنے سے قبل سوچنا چاہیے کہ وہ کیا بول رہے ہیں؟

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ کمنٹس کرنے والوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ کس مقام پر اور کہاں موجود ہیں، پھر تبصرے کریں۔

ربیکا خان کے مطابق وہ برا بھلا بولنے والوں کو کچھ نہیں کہتیں، انہوں نے اپنے تمام معاملات خدا پر چھوڑ دیے ہیں لیکن کہنے والوں کو سوچنا چاہیے۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ کسی کے خلاف باتیں کرنے والوں کو کہنے سے پہلے دس بار سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کر رہ ہیں، کیوں کہ انہیں دوسرے کی نیت کا علم نہیں ہوتا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More