پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور چینی شینڈونگ ژین شو کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔
وفاقی وزیری بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ مشترکہ ترقی کا آغاز ہے، اس سے خطے میں تجارت، رابطوں اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، شپنگ انڈسٹری کی ترقی میں پاکستان کا کردار مستحکم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ معاہدہ بحری جہازوں کی خرید و فروخت، لیزنگ اور انتظامی خدمات کا احاطہ کرتا ہے، معاہدے کے تحت جہازوں کے انتظام، مارکیٹنگ اور کریو مینجمنٹ میں اشتراک سے بہتری آئے گی۔
جنید انوار چوہدری نے مزید کہا کہ ژین شو کمپنی پی این ایس سی کو سرمایہ اور جہاز فراہم کرے گی، معاہدہ میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گا۔