وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے فوری نوٹس لے کر کارروائی کرتے ہوئے قلعہ عبداللہ میں قبائلی تصاوم مزید بڑھنے سے روک لیا تھا۔
قلعہ عبداللہ کے علاقے توت اڈا میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں بدوان قبیلے کا سربراہ حاجی خان محمد خانئی سمیت 3 افراد جان سے گئے جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں بعض کو پشین اور کوئٹہ بھی منتقل کیا گیا۔
تصادم روکنے کے لیے ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ریاض خان نے داوڑ قبائل کے عمائدین کے ہمراہ توت اڈا جاکر جرگہ کرکے فریقین میں جنگ بندی کرائی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں قبائل کو ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس میں متعدد افراد زخمی حالت میں بھی دیکھےجاسکتے ہیں۔