عمران اشرف نے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

سچ ٹی وی  |  Jul 19, 2025

فلم "اینا نوں رہنا سہنا نئی آوندا" 22 اگست 2025 کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

پاکستان کے معروف اداکار "عمران اشرف " اب عالمی سطح "پر اپنی اداکاری کا جادو جگانے کو تیار ہیں۔

وہ جلد بھارتی پنجابی فلم "اینا نوں رہنا سہنا نئی آوندا" میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

جو ان کی بھارتی پنجابی سینما میں ــ"ڈیبیو فلم "ہوگی۔

فلم کی "ہدایت کاری روپن بال نے کی ہے، جب کہ "کہانی سریندر اروڑا"نے تحریر کی ہے۔

پروڈیوسرز کے مطابق یہ فلم "22 اگست 2025 کو "دنیا بھر میں" نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ اعلان "ہانیہ عامر" اور دلجیت دوسانجھ کی فلم "سردار جی 3" کی کامیابی کے بعد سامنے آیا ہے، جو دونوں ممالک میں مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔

عمران اشرف نے فلم کا "آفیشل ٹریلر" اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جہاں ان کے 6.7 ملین فالوورز نے اسے بھرپور سراہا۔

مداح ان کی فلم اور دیگر آنے والے پراجیکٹس کے حوالے سے حد پُرجوش ہیں۔

اداکار"دانش تیمور" نے بھی سوشل میڈیا پر عمران اشرف کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا:’’گڈ لک ہیرو‘‘۔

مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:’’گڈ لک عمران اشرف،  ہانیہ کے بعد اب آپ ہمیں بین الاقوامی سطح پر فخر محسوس کرائیں گے"۔

ایک صارف نے ہنستے ہوئے لکھا:’’اب تو انڈینز پھر شور مچائیں گے، جیسے سردار جی 3 کے بعد کیا تھا"۔

عمران اشرف کی یہ فلم ان کے فنی کیریئر میں ایک اہم سنگ میل تصور کی جا رہی ہے۔

اور مداحوں کو امید ہے کہ وہ بھارتی پنجابی سینما میں بھی وہی معیار اور محبت حاصل کریں گے، جو پاکستان میں حاصل ہے۔

ان کی یہ پیش رفت پاکستانی فنکاروں کی "بین الاقوامی سطح پر پہچان اور وقار" میں بھی اضافہ کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More