قلات واقعے میں شہید ہونے والے محمد احمد ولد بشیراحمد ، شہید محمد رضا ولد احمد اورشہید محمد آصف کی نماز جنازہ پی آئی بی کے ایم سی گراؤنڈ میں ادا کی گئی جبکہ تدفین لیاقت آباد سی ون ایریا میں کی گئی ۔
مقتول قوال احمد صابری چار بیٹیوں اور3 بیٹوں کے باپ تھے، بڑا بیٹا رضا فائرنگ کے واقعے میں ان کے ساتھ ہی شہید ہو گیا، رضا 6 ماہ کے بچے کا باپ تھا جب کہ شہید آصف بھی شادی شدہ تھا۔
نماز جنازہ میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ، وزیر بلدیات سعید غنی ، میئر کراچی مرتضی وہاب ، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر ,پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ، جمال صدیقی، ن لیگ کے نہال ہاشمی، ایم کیویم کے فاروق ستار ، عادل عسکری ، محمد طلحہ عامر صدیقی سمیت دیگر سیاسی شخصیات کے علاوہ عزیز و اقارب سمیت اہل محلہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
بلوچستان کے علاقے قلات میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے معجزاتی طور پر بچ جانے والے قوال ندیم صابری کا کہنا ہے پاک فوج اور رینجرز کے باعث آج زندہ ہیں، انہوں نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا ۔