کراچی ، لیاری میں مخدوش عمارت کے چھت گرنے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

ہماری ویب  |  Jul 18, 2025

کراچی میں لیاری کھڈا مارکیٹ کے علاقے میں گزشتہ روز عمارت گرنے کے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ، ایف آئی آر تھانہ بغدادی میں ایس بی سی اے اہلکار کی مدعیت میں درج کی گئی ۔

ایف آئی آر کے متن میں تحریر کے مطابق لیاری کھڈا مارکیٹ کے علاقے میں پانچ منزلہ عمارت پر ملزم یوسف ولد احمد غیر قانونی طریقے سے بغیر حفاظت اور ایس بی سی اے کی اجازت کے تعمیرات کررہا تھا کہ اچانک چھت گرگئی، پانچویں منزل کی چھت گرنے کے بعد چوتھی منزل کے کمرے کی چھت بھی گر گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین جانبحق ہوگئیں جبکہ تین خواتین کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایس بی سی اہلکار کی جانب سے ملزم یوسف ولد احمد کو اس حوالے زمہ دار ٹہرایا گیا ہے کہ ملزم کی غیرقانونی تعمیرات کے نیتجے میں سانحہ رونما ہوا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More