ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایا نے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاجر کے 11 سالہ بیٹے مصور کاکڑ کے اغوا اور قتل میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے اہم انکشافات کیے ہیں، بچے کے اغوا میں ملوث ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے، انہوں نے کہا کہ مصور کاکڑ اغوا اور قتل کیس بند نہیں ہوا۔ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے 4 ملزمان کی نشاندہی کی ہے جن میں سے یوسف اور ریحان نامی ملزمان آپریشن میں مارے گئے جبکہ دو ملزمان مفرور ہیں، پریس کانفرنس کے دوران گرفتار ملزم کے اعترافی بیان پر مبنی ویڈیو بھی چلائی گئی۔