ہماری ویب | Jul 14, 2025
لاہور سے کراچی آنے والی نجی ائیرلائن کے مسافر کا جدہ پہنچانے کا واقعہ ، مسافر شاہزین نے نجی ائرلائن انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔ مسافر کا کہنا ہے کہ ائیرلائن کی سنگین غفلت سے سعودی عرب میں پریشانی کا سامنا ہوا، وکیل ایڈووکیٹ محمد نواز ڈاہری کی جانب سے نجی ائیرلائن انتظامیہ کو سندھ کنزیو مر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کی خلاف ورزی کے تحت نوٹس بھیج دیا۔
ایڈووکیٹ نواز ڈاہری نے بتایا کہ نجی ائیرلائن کی لاپرواہی کے سبب ان کا موکل لاہور سے کراچی کی جگہ جدہ پہنچا، لیگل نوٹس میں لکھا ہے کہ سعودی عرب بغیر دستاویز پہنچںے پر سعودی امیگریشن اتھارٹیز کی پوچھ گچھ سے پریشان کن صورتحال کا سامنا رہا ، جس کے بعد مسافر کو ائیرلائن کی غلطی کے باعث اضافی سفری اخراجات برداشت کرنے پر مجبور کیا گیا۔ قانونی نوٹس میں مسافر نے ایر لائن سے سفری اخراجات سمیت کوتاہی سے متعلق جواب طلب کرنے کی درخواست کی ہے
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More