راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر بس چکری کے مقام پر الٹنے سے 5 مسافر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے، بہاولپور میں بھی ٹریفک حادثے کے دوران 5 افراد چل بسے۔
پولیس حکام کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹر وے پر الٹنے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ چکری بس حادثے کے 8 زخمیوں کو اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
آج صبح بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں بھی مسافر کوچ کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو کنٹرول کے مطابق حادثہ حاصل پور چشتیاں روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
کار میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سوار تھے جن میں سے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ 2 افراد نے اسپتال میں دم توڑا۔