ہماری ویب | Jul 11, 2025
"حمیرا ہماری بچی ہے۔ اس کی شادی نہیں ہوئی۔ ایک چھوٹی بہن ہے جو ذہنی طور پر بیمار ہے۔ ایک بڑی بہن ہے اس کی بھی شادی نہیں ہوئی۔ 2 بھائی ہیں جبکہ ماں باپ دونوں حیات ہیں"
یہ کہنا ہے حمیرا اصغر کے چچا محمد علی کا جو بھتیجی کی تدفین میں شرکت کے لئے قبرستان میں موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی پر تہمت نہیں لگانی چاہیے ایک دن سب کو مرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا اس وقت سوشل میڈیا پر ہما اصغر نامی خاتون جو افواہیں پھیلا رہی ہیں ان کا حمیرا کے کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ حمیرا اصغر کے بھائی کی بیوی ہیں البتہ کراچی میں رہتی ہیں۔
View this post on Instagram A post shared by Hamariweb (@hamariweb)
A post shared by Hamariweb (@hamariweb)
واضح رہے چند روز پہلے کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ سے ملنے والی مہینوں پرانی حمیرا اصغر کی لاش کی تدفین آج لاہور میں کی جارہی ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More