27 یوٹیوب چینل بند کرنے کا عدالتی فیصلہ، یوٹیوبر اب کیا کریں گے؟

ہماری ویب  |  Jul 08, 2025

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کرنے کی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے بعد عدالت نے یوٹیوب کے آفیسر انچارج کو 27 یوٹیوب چینل بلاک کرنے حکم دیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریاست مخالف مواد سے متعلق ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی، ایف آئی اے کے شواہد سے مطمئن ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلہ آنے کے بعد یوٹیوب کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلہ کی زد میں آنے والے یوٹیوبرز نے صلاح مشورے شروع کردیے ہیں۔

معروف یوٹیوبر اسد طور نے عدالتی فیصلہ آنے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف انکوائری ہوئی لیکن انہیں بلا کر نہیں سنا گیا۔ اسد طور نے "ہماری ویب" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے قانونی مشیر سے مشورہ کر کے کوئی فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے؟ اسد طور کے مطابق ان کی بعض وڈیوز کے خلاف یوٹیو ب کو شکایات بھجوائی جاتی رہی ہیں لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ان سمیت کئی یوٹیوبر کے چینلز کی بندش کے لیے کہا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More