سوشل میڈیا کے نئے رنگ، بیوی نے انسٹا گرام ریلز بنانے کا وقت نہ دینے پرشوہر کے خلاف مقدمہ کردیا

ہماری ویب  |  Jul 08, 2025

نئے دور کے نئے جھگڑے, بیوی نے ڈیجیٹل آزادی میں رکاوٹ ڈالنے کا مقدمہ اپنے شوہر کیخلاف درج کروادیا ۔

متاثرہ خاتون نشا کانٹینٹ کریٹر ہیں اور ان کا موقف ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی فعال موجودگی کو برقرار رکھنے کے لئے روزانہ دو ریلز بنا کر اپ لوڈ کرتی ہیں لیکن ان کا شوہر وجیندر نہ صرف ان کا وقت محدود کررہا ہے بلکہ انھیں مسلسل گھریلو زمہ داریاں نبھانے کے حوالے سے تلقین بھی کرتا رہتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ریلز نہ ڈالنے کی وجہ سے اب ان کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے،شوہر کی مداخلت کی وجہ سے اپنی پروفائل کو برقرار رکھنا ناممکن ہوگیا ہے۔ اس کی وجہ سے مسلسل انسٹا گرام کے فالوورز کی تعداد میں بھی کمی آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نشا اپنا سسرال چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر واپس آگئی ہے اور مقامی پولیس اسٹیشن میں شوہر کے خلاف اپنی ڈیجیٹل آزادی میں رکاوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More