دوسری بار محبت میں دل ٹوٹے تو۔۔ زارا ترین کی پہلی بار نجی زندگی سے متعلق جذباتی گفتگو ! دیکھیں

ہماری ویب  |  Jul 02, 2025

"انسان مکمل شدت سے زندگی میں ایک یا دو بار ہی محبت کرتا ہے، اور دل ٹوٹنے کا تجربہ ہر بار الگ ہوتا ہے۔ پہلی بار لگتا ہے جیسے سب کچھ ختم ہو گیا، دوسری بار خود سے غصہ آتا ہے کہ دوبارہ موقع کیوں دیا۔"

یہ الفاظ اداکارہ زارا ترین نے حال ہی میں مشہور شو "مزاق رات" میں گفتگو کے دوران کہے، جہاں انہوں نے کھل کر دل ٹوٹنے، محبت، اور تعلقات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پاکستانی شوبز کی باصلاحیت اداکارہ زارا ترین نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی کے ان لمحوں پر لب کشائی کی، جنہیں وہ عام طور پر منظرِ عام پر نہیں لاتیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے سابق شوہر، ہالی وڈ و پاکستانی اداکار فاران طاہر، علیحدگی کے فیصلے پر پہنچے لیکن میڈیا نے اس معاملے کو اس وقت اچھالا جب وہ خود بھی اس پر بات کرنے کے لیے تیار نہیں تھیں۔

شو میں گفتگو کے دوران زارا ترین نے یک طرفہ محبت اور رشتوں میں ناکامی پر گہرے جذبات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو کسی نہ کسی مقام پر لگتا ہے کہ ہم اپنے شریکِ حیات سے زیادہ محبت کرتے ہیں، اور یہی احساس ہمیں یک طرفہ محبت کی طرف لے جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محبت میں جب دل پہلی بار ٹوٹتا ہے تو انسان کو یوں لگتا ہے جیسے امید دم توڑ گئی ہو۔ لیکن اگر کوئی شخص دوبارہ محبت پر یقین کرتا ہے اور پھر دھوکہ کھاتا ہے تو اس بار غصہ آتا ہے، اور وہ غصہ خود پر ہوتا ہے کہ ہم نے دوبارہ اعتماد کیوں کیا۔

زارا ترین نے خود کو ایسا انسان قرار دیا جو دوسروں کو اپنی زندگی میں شامل کرنے میں جلدی کرتا ہے، لیکن اگر وہی لوگ بار بار دل دکھائیں تو وہ انہیں آسانی سے نکال بھی نہیں سکتی۔ وہ بار بار موقع دیتی ہیں، لیکن جب دل آخر کار فیصلہ کر لیتا ہے، تو پھر وہ کسی کو لوٹنے کا راستہ نہیں دیتیں۔

زارا کی یہ گفتگو نہ صرف ان کے مداحوں کو متاثر کر گئی بلکہ ان لاکھوں افراد کی آواز بھی بنی جو خاموشی سے دل شکستگی کے تجربات سے گزر رہے ہوتے ہیں۔ ان کی سچائی اور صاف گوئی نے سوشل میڈیا پر بھی خوب داد سمیٹی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More