آپ کی وجہ سے میری شادی برباد ہوئی۔۔ عامر خان کے انوکھے شکوے پر جاوید میانداد نے کیا کہا؟ سالوں بعد کہانی سنا دی

ہماری ویب  |  Jul 02, 2025

"میں شادی کے دن جیت کا جشن منانا چاہتا تھا، لیکن میانداد کے چھکے نے میرا دن خراب کر دیا"

بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان نے حال ہی میں اپنے ایک دلچسپ پرانے قصے کا تذکرہ کیا جس کا تعلق پاکستانی لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد سے ہے۔ شو "دی للن ٹاپ" میں گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا:

"میری شادی کا دن تھا، میں چاہتا تھا کہ یہ دن کچھ خاص ہو اور اگر بھارت پاکستان کو ہرا دے تو یہ دن مزید یادگار بن جائے گا۔ 18 اپریل 1986 کو میری شادی ہوئی اسی دن جاوید میانداد نے شارجہ میں بھارت کے خلاف چھکا مارا اور میچ جیتا۔ شادی خاموشی سے کی تھی، گھر واپس لوٹے تو تھوڑے گھبرائے ہوئے تھے، سوچ رہے تھے گھر والوں کو کیا کہیں گے۔ لیکن گھر پہنچے تو سب لوگ ٹی وی پر میچ دیکھ رہے تھے۔ کسی نے ہمیں دیکھا ہی نہیں۔ میں بھی بیٹھ گیا اور میچ دیکھنے لگا۔ ہم جیت رہے تھے، میں خوش ہو رہا تھا لیکن جیسے ہی جاوید میانداد نے وہ چھکا مارا، میری ساری خوشی ماند پڑ گئی، میں افسردہ ہو گیا۔"

عامر خان نے مزید بتایا، "بعد میں جب میری ملاقات جاوید میانداد سے ہوئی تو میں نے ان سے کہا، ‘آپ نے میری شادی کا دن خراب کر دیا۔’ انہوں نے حیرت سے پوچھا، ‘کیسے؟’ میں نے کہا، ‘آپ نے جس دن چھکا مارا، وہی میری شادی کا دن تھا۔’"

یہ دلچسپ واقعہ عامر خان کی زندگی کے ایک نایاب پہلو کو سامنے لاتا ہے، جہاں کرکٹ اور ذاتی زندگی کا ایک غیر متوقع تصادم ہوتا ہے۔ شائقین کے لیے یہ قصہ نہ صرف مزاح سے بھرپور ہے بلکہ اس میں اس وقت کی کرکٹ کی دیوانگی اور بھارت پاکستان کے مقابلوں کی اہمیت بھی جھلکتی ہے۔

جاوید میانداد کا وہ چھکا آج بھی بھارتی شائقین کے دلوں میں ایک خراش ہے اور اب معلوم ہوا کہ وہ عامر خان کی شادی کے دن پر بھی ایک "چھاپ" چھوڑ گیا ہے!

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More