اپنی اصلیت کو قبول کریں۔۔ مشی خان کیمیکل والی ڈرپس اور انجیکشن لگوانے کے ٹرینڈ پر پھٹ پڑیں ! ویڈیو

ہماری ویب  |  Jul 02, 2025

"کیا ہر وقت گورا ہونا ہی مقصد ہے؟ اپنی اصل کو قبول کریں، ڈائٹ اور ایکسرسائز سے نکھار آئے گا، کیمیکل سے نہیں"مشی خان

اداکارہ، میزبان اور سوشل میڈیا پر سرگرم آواز بننے والی مشی خان نے ایک بار پھر نوجوانوں کو خوبصورتی کے مصنوعی رجحانات سے خبردار کر دیا ہے۔ حال ہی میں بھارتی اداکارہ شفاعی زریوالا کی 42 سال کی عمر میں اچانک موت کی خبر کے بعد جہاں ان کے موت کے اسباب پر مختلف قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، وہیں مشی خان نے اس موقع پر اہم مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا، "آج کل ہر دوسرا شخص وائٹامن ڈرپس، گلوٹا تھائیون ڈرپس اور پتہ نہیں کیا کچھ لگوا رہا ہے۔ یہ سب کیمیکلز ہیں، ان کا آپ کی صحت پر اثر تو ضرور ہوگا۔ خدارا، کورین گلاس اسکن یا چمکتی سفید رنگت کے پیچھے نہ بھاگیں۔ اگر واقعی بہتر لگنا ہے تو اپنی خوراک بہتر کریں، ورزش کریں، یہی اصل خوبصورتی ہے۔"

مشی خان کی یہ باتیں ایسے وقت پر سامنے آئی ہیں جب پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی مشہور شخصیات بھی کھل کر اپنے بیوٹی ٹریٹمنٹس کا اعتراف کر رہی ہیں۔ وٹامن ڈرپس، فیشلز اور کلینکل اسکن کیئر جیسے رجحانات اب معمول بن چکے ہیں، مگر ان کے طویل المدتی اثرات سے اکثر لوگ لاعلم ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے مشی خان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے ردعمل دیا۔ ایک صارف نے لکھا، "آپ بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں، یہ سب چیزیں صرف بزنس بن چکی ہیں۔" دوسرے نے کہا، "شفاعی زریوالا کے ساتھ بھی شاید ایسا ہی کچھ ہوا۔" ایک اور نے تبصرہ کیا، "لوگ بس گورے ہونے کی دوڑ میں لگے ہیں، حالانکہ اصل خوبصورتی اپنی ذات کو اپنانے میں ہے۔"

مشی خان کی یہ باتیں ان سب لوگوں کے لیے لمحہ فکریہ ہیں جو اپنی جلد اور چہرے پر کیمیکل زدہ تجربات کو خوبصورتی کا نام دے رہے ہیں۔ وہ یاد دلاتی ہیں کہ مصنوعی نکھار وقتی ہوتا ہے، مگر صحت کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More