ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز 2025 : سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی فائنل میں پہنچ گئے

ہماری ویب  |  Jul 02, 2025

ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی فائنل میں پہنچ گئے۔

امریکا میں ہونے والے ورلڈ پولیس گیمز میں باکسر شہیر آفریدی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ باکسر شہیر آفریدی نے سیمی فائنل میں امریکی باکسر کو شکست دی، شہیر آفریدی نے ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

باکسر شہیر آفریدی کا کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستان پولیس کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے اور ورلڈ پولیس گیمز کا فائنل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہوں۔

شہیر آفریدی کا فائنل میں کینیڈین پولیس کے باکسر سے مقابلہ ہوگا جوپاکستانی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More