جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ہم ایران کو طاقت سے جواب دینگے، آئی ڈی ایف

ہماری ویب  |  Jun 24, 2025

ایران اسرائیل کے درمیان جنگ بند ہوگی یا نہیں، دونوں طرف سے سیز فائرکی خلاف ورزی کے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز نےحالیہ ٹوئیٹ میں کہا کہ "ایرانی حکومت کی طرف سے جنگ بندی کی شدید خلاف ورزی کی روشنی میں ہم طاقت سے جواب دیں گے۔

دوسری جانب ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے اسرائیلی دعوے کی تردید کردی ہے، ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد اسرائیل پر میزائل حملے کی خبر جھوٹی ہے۔ واضح رہے یہ تردید اسرائیلی فوج کی جانب سے سیز فائر کا وقت شروع ہونے کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے کا الزام عائد ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ سیز فائر کا وقت شروع ہونے کے بعد ایران کی جانب سے ایک میزائل داغا گیا ہے جس کے بعد ملک کے شمالی علاقوں میں سائرن بجنے لگے، اسرائیلی فوج نے اپنے عوام کو اگلے نوٹس تک محفوظ مقام پر جانے کی ہدایات کردی ہے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع نے ایران کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیلی فوج کو تہران پر حملوں کے احکامات بھی دے دیے ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ دیر پہلے اسرائیل نے جنگ بندی کی امریکی تجویز قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More