ٹرمپ جنگ بندی خلاف ورزی پر ایران اور اسرائیل سے ناخوش

ہماری ویب  |  Jun 24, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے یہ پسند نہیں آیا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے فوراً بعد ایران پر حملے کیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور ایران دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل دونوں کے ساتھ خوش نہیں، اسرائیل سے بہت ناخوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم ہوچکی ہیں، ایران کبھی بھی اپنا جوہری پروگرام دوبارہ نہیں بنائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے بھی بہت اچھا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے امریکی پائلٹس کو سراہتے ہوئے کہا کہ پائلٹس نے ایران اسرائیل جنگ کے دوران تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ امریکی صدر نے ایرانی جوہری تنصیب کی تباہی پر شکوک و شبہات کا اظہار کرنے پر امریکی نیوز چینلز پر کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More