ایران اسرائیل جنگ دسویں روز میں داخل، اسرائیل کا 6 ایئر پورٹس پر ڈرون حملوں اور 15 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

ہماری ویب  |  Jun 23, 2025

ایران اسرائیل جنگ میں اسرائیل کی جانب سے تازہ حملوں میں اسرائیل نے ایران کے مغربی، مشرقی اور وسطی علاقوں کے 6 ایئر پورٹس پر ڈرون حملوں کے دوران 15 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران میں ڈرون حملے تہران، مہر آباد، مشہد اور دیزفل کے ایئر پورٹس پر کیے گئے۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس ایراقچی کا کہنا کہ امریکا اور اسرائیل کے اقدامات غیر قانونی اور ناجائز ہیں، ایران اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے جبکہ دوسری جانب سے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ ڈرون حملے میں ایران کے ایف-15، لڑاکا طیاروں کو تباہ کیا گیا۔

اسرائیلی دعوے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے ایک ری فیولنگ جہاز اور ایک اے ایف-1 کوبرا ہیلی کاپٹر کو تباہ کیا گیا۔ ایرانی ایئر پورٹس پر حملوں میں رن ویز اور زیرِ زمین بنکرز بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے ایران کے خلاف جارحیت کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات ہمیں موجودہ صورتحال سے نکلنے کے راستے تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ پیوٹن نے عباس عراقچی سے گفتگو میں کہا کہ میری نیک تمنائیں ایرانی صدر اور رہبرِ اعلیٰ تک پہنچائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More