جوہری مقام فردو اور تہران کی اوین جیل پر اسرائیلی حملے، پوتن کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

بی بی سی اردو  |  Jun 23, 2025

روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ماسکو میں ملاقات ہوئی ہے۔اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے کے خلاف حملے اور اسرائیل میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تہران میں اوین جیل اور قُم میں فردو جوہری مرکز ہر آج دوبارہ حملے کیے ہیں۔جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے اقوامِ متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے تاکہ ادارے کے معائنہ کار ایران میں جوہری مقامات کا معائنہ کر سکیں۔ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان ابراہیم زلفقاری کا کہنا ہے کہ امریکہ براہ راست جنگ میں شامل ہو گیا ہے اور اس نے ایران کی 'مقدس سرزمین' کی خلاف ورزی کی ہے۔اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ایران کے چھ ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے ۔

جوہری مقام فردو اور تہران کی اوین جیل پر اسرائیلی حملے، پوتن کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More