کراچی: الیکٹرونکس مارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں روپے مالیت کا نقصان

ہماری ویب  |  Jun 16, 2025

صدر الیکٹرونکس مارکیٹ ریگل کے قریب واقع عامر مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، خوش قسمتی سے مارکیٹ بند ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن منہاج گلفام نے بتایا کہ آگ مارکیٹ کی گراؤنڈ فلور،میزنائن اور پہلی منزل پر لگی ہے اور متاثرہ عمارت میں بڑی تعداد میں الیکٹرونکس مصنوعات موجود ہے تاہم مارکیٹ بند ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا ، فائر بریگیڈ کے فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جبکہ نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں، 2 واٹر باؤزر، ایک اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہے، متاثرہ عمارت میں نیچے دکانیں، گودام اور اوپر رہائشی فلیٹس ہیں، تمام افراد کو عمارت سے نکال دیا گیا ،کھلی وائرنگ کے باعث آگ نے شدت اختیار کی، مارکیٹ کے راستے تنگ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اور پانی کی ری فیولنگ بھی مشکل سے ہوپارہی ہے، آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں جبکہ آتشزدگی سے کتنی دکانیں متاثر ہوئی ہیں کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد پتہ لگ سکے گا۔

دریں اثناء فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ بجھادی آتشزدگی وجہ الیکٹرک شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے جبکہ نقصان کا تخمینہ کروڑوں روپے لگایا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More