لبنانی شادی میں ایرانی میزائلوں کو گزرتے دیکھ لوگ خوشی سے بے حال

سچ ٹی وی  |  Jun 16, 2025

لبنان میں ایک شادی کے دوران ایرانی میزائل گزرنے کے مناظر لوگوں نے موبائل کیمرے میں ریکارڈ کیے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اسرائیلی بارڈر کے قریب واقع لبنانی شہر میں ایک شادی کی تقریب کے دوران اسرائیل کی جانب جاتے ایرانی میزائلوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں شریک افراد ایرانی میزائل دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور ساتھ خوشی میں رقص بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران اسرائیلی حملوں کے جواب میں گزشتہ 3 دنوں کے دوران سینکڑوں میزائل ایران کی جانب فائر کرچکا ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ صرف گزشتہ رات اور آج صبح ہونے والے ایرانی میزائل حملوں میں اب تک 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 100 کے قریب زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More