آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

سچ ٹی وی  |  Jun 15, 2025

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت ایران سے تنازعہ بڑھانا چاہتی ہے تاکہ امریکا کو بھی اس جنگ میں شامل کیا جائے۔

سعودی ولی عہد نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایران دانش مندانہ اقدامات کرے گا اور تل ابیب کے اہداف کو ناکام بنادے گا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے۔

اس موقع پر صدر پزشکیان نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے انہوں نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کی کوششیں کی تھیں.

مگر جب وہ ہدف حاصل کرنے کے قریب پہنچتے تو اسرائیل ان کوششوں کو سبوتاژ کرتا رہا ہے۔

صدر پزشکیان نے توقع ظاہر کی کہ سعودی عرب اور ایران مل کر خطے کو پرامن بنائیں گے۔

ترک صدر کا سعودی ولی عہد سے رابطہ:

ترک صدر اور سعودی ولی عہد کے درمیان بھی رابطہ ہوا جس میں اسرائیل کو خطے کی سلامتی کےلیے بڑا خطرہ قرار دیا گیا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More