اورنج، گرین، بلیو اورالیکٹرک بسوں کے کرایے میں بڑی کمی

سچ ٹی وی  |  Jun 04, 2025

اسلام آباد میں اورنج، گرین،بلیو اورالیکٹرک بسوں کے کرایوں میں کیا گیا سو فیصد اضافہ واپس لے لیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے نے کرایوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

میٹرو بسوں کا کرایہ یکم جون سے 50 روپے سے بڑھا کر سو روپے کردیا گیا تھاجس کا یکم جون کو نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاتھا۔

تاہم گزشتہ رات وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں اسلام آباد کے فلاحی منصوبوں اور عوامی سہولتوں میں بہتری کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس لینےکی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ عید الاضحٰی سے قبل کرایوں میں اضافہ عوام کے لیے عید کی خوشیاں ماندکرنےکے مترادف ہے۔

خیال رہےکہ یکم جون سے سی ڈی اے نے بسوں کا کرایہ 50 سے بڑھا کر 100 روپے کر دیا تھا۔

میٹرو بس کا کرایہ بڑھنے سے روزانہ سفر کرنے والے نوے ہزار سے زائد افراد متاثر ہورہے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More