کراچی میں 24 گھنٹوں میں چوتھی بار زلزلہ۔۔ شدت کیا ریکارڈ کی گئی؟

ہماری ویب  |  Jun 02, 2025

کراچی کے شہری ایک بار پھر زمین کی لرزتی ہوئی کیفیت کا سامنا کر رہے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں زلزلے کے جھٹکے چوتھی مرتبہ محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ خاص طور پر لانڈھی اور ملیر کے مکینوں نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 10 بج کر 25 منٹ پر زمین ایک بار پھر ہلکی سی لرزتی محسوس ہوئی۔ جبکہ 11 بج کر 2 منٹ پر بھی جھٹکے محسوس ہوئے۔

زلزلہ پیما مرکز نے اس تازہ جھٹکے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی ہے، جس کا مرکز قائدآباد کے قریب زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ اگرچہ جھٹکے معمولی نوعیت کے تھے، لیکن لگاتار زلزلوں کی یہ صورتِ حال شہریوں کے لیے باعثِ تشویش بن چکی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں دو مختلف اوقات میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے رپورٹ ہوئے تھے۔ مسلسل اس نوعیت کے واقعات نے شہر میں غیر یقینی اور بے چینی کی فضا پیدا کر دی ہے۔ ماہرین کے مطابق، زمین کی اس حرکت پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی ممکنہ بڑی سرگرمی سے پیشگی نمٹا جا سکے۔

شہری حلقوں کا مطالبہ ہے کہ حکومتی ادارے اور مقامی انتظامیہ نہ صرف معلومات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں بلکہ شہریوں کو قدرتی آفات سے نمٹنے کی تربیت بھی دیں، تاکہ ایسی صورتِ حال میں خوف کی بجائے احتیاط اور تیاری کا ماحول پیدا کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More