پہلگام واقعہ ڈرامہ تھا،سابق بھارتی وزیر خارجہ نے سچ اگل دیا

سچ ٹی وی  |  May 27, 2025

بھارتی جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس کے لیڈر اور سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے پہلگام واقعے پر کہا ہےکہ یہ حملہ کسی بیرونی مداخلت کے بجائے انتخابی فائدے کے لیے رچایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا کے بیان نے مودی حکومت کیلئے ایک نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔ یشونت سنہا نے دعویٰ کیا کہ پہلگام واقعہ ایک’ ڈرامہ‘ تھا جسے مودی حکومت کی جانب سے بہار کے آئندہ انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے رچایا گیا۔

سنہا نے الزام لگایا کہ پچھلے انتخابات میں بھی سیاسی فائدے کیلئے پلوامہ کی صورت ایک ایسا ہی ڈرامہ رچایا گیا تھا۔ بھارت کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے قومی سلامتی جیسے جذبات کا فائدہ اٹھایا، مودی نے اپنی انتخابی ریلیوں میں پلوامہ کے شہداکے نام پر ووٹ مانگے تھے، اب نتخابی فائدے کے لیے ایک بار پھر اس واقعے جیسی سیاست دوبارہ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوگیا تھا۔ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت کیے جانے والے فوجی اقدامات پر پاکستان نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو شکست سے دوچار کیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More