اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی کو اپنی بیٹی کو بولی وڈ فلم دکھانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
حال ہی میں فضا علی نے اپنی بیٹی فرال کے ہمراہ بالی ووڈ فلم ’اگنی پتھ‘ دیکھنے کا تجربہ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کی بیٹی فرال فلم کے ایک جذباتی منظر پر آبدیدہ نظر آتی ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں فضا علی نے لکھا کہ ان کی بیٹی بہت جذباتی ہے اور فلم کے حساس مناظر پر فوراً ردعمل دے دیتی ہے۔
فضا علی کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے اُن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ویڈیو پر ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ لوگوں کو بھارت کے علاوہ کچھ اور سمجھ نہیں آتا۔
بیشتر صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری ہونے کے ناطے فضا علی کو بھارتی فلموں سے اجتناب کرنا چاہیے، جبکہ بعض نے مشورہ دیا کہ آپ کو بولی وڈ فلموں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔