لندن آگ حادثہ، جاں بحق پاکستانی ماں اور 3 بچوں کے نام جاری

سچ ٹی وی  |  May 27, 2025

 برطانوی دارالحکومت کے علاقے برینٹ میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے برٹش پاکستانی خاندان کے افراد کے نام لندن پولیس نے جاری کر دیے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ شمال مغربی لندن کے علاقے برینٹ میں پیش آیا، جہاں ایک گھر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 43 سالہ نصرت عثمان، ان کی 15 سالہ بیٹی مریم میکائیل، 8 سالہ بیٹا موسیٰ عثمان اور 4 سالہ بیٹا رئیس عثمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

افسوسناک طور پر یہ پورا خاندان گزشتہ دو دہائیوں سے برطانیہ میں مقیم تھا اور مقامی کمیونٹی میں اچھی شہرت رکھتا تھا۔ رپورٹس کے مطابق گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے جبکہ اسی خاندان کی ایک 70 سالہ بزرگ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے واقعے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم اس کی شناخت اور محرکات سے متعلق مزید معلومات جاری نہیں کی گئیں۔ مقامی انتظامیہ اور پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے اور متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کیا جا رہا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More