19 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے کویت کے ویزے اوپن

سچ ٹی وی  |  May 26, 2025

کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ایک اہم فیصلے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 19 سال سے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔ پابندی کے خاتمے کے بعد اب پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی، کمرشل ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔

کویت شعبہ صحت میں پاکستان سے ایک ہزار 200 نرسوں کو ملازمتوں دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جس کے لیے پہلی کھیپ جلد روانہ ہوگی۔ یاد رہے کہ کویت نے 2011 میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان، ایران، شام اور افغانستان کے پاسپورٹ کے حامل افراد کو ویزے دینا بند کردیئے تھے۔

جس کے بعد مختلف ادوار میں کویت حکومت کے ساتھ ویزے پر پابندی کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات ہوتے آئے ہیں۔

وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن نے کویت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا کہ ویزوں پر عائد پابندی ختم ہونے سے ہزاروں پاکستانیوں کو کویت میں روزگار، تجارت، سیاحت کےمواقع ملیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کو کویت کے ویزوں کے لیے طویل انتظار کی کوفت نہیں اُٹھانا پڑے گی۔ یہ ویزے اب آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ فوکل پرسن برائے وزارت اوورسیز پاکستانیز نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ کویت میں روزگار ملنے سے پاکستان کو قیمتی زر مبادلہ حاصل ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More