وزیراعظم دورہ ترکیہ کے بعد، دو روزہ دورے پرایران پہنچ گئے

سچ ٹی وی  |  May 26, 2025

وزیرِ اعظم شہباز شریف دورہ ترکیہ کے بعد ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچے تو تہران کے مہرآباد ائیرپورٹ پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو اور پاکستان میں ایرانی سفیر بھی موجود تھے۔ وزیرِ اعظم کو ایرانی فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

شہبازشریف ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کریں گے۔ وزیرِاعظم ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایرانی صدر کی جانب سے وزیرِ اعظم شہبازشریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائےگا۔

شہباز شریف نے مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی دور اندیش، باوقار اور مدبر شخصیت تھے۔ میں نے اور صدر رئیسی نے جو فیصلے کیے ان پر کامیابی سے عملدرآمد ہوا۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک ایران دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا یہ دورہ صدر مسعود پزیشکیان کی دعوت پر کر رہا ہوں۔ اور دورے کا مقصد دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت 3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ اور دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک لے جانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ایران میں آزادانہ تجارت کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔ بلوچستان اور سیستان میں اقتصادی روابط خطے کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔ اور روابط دہشت گردی کے خاتمے میں بھی مددگار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران ہر حال میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو چکے ہیں۔ ایران نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ثالثی کی پیشکش کی۔ اور پاکستان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران کی پیشکش کو قبول لیکن بھارت نے انکار کیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More