مودی کی جارحانہ پالیسیاں کے باعث مالی سال 26- 2025 میں بھارت کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح 96 فیصد گرگئی۔ تفصیلات کے مطابق مودی کی جارحانہ پالیسیاں کے باعث بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی۔
مالی سال 26- 2025 میں بھارت کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح 96 فیصد گرگئی اور غیرملکی سرمایہ کاری 10 بلین ڈالرز سے گر کر 353 ملین ڈالرز پر آگئی ہے۔
یہ گراوٹ بھارت کی سرمایہ کاری کی تاریخ کی بدترین سطح قرار دی جا رہی ہے، جو ملک کی معاشی پالیسیوں پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہی ہے۔
بھارت کی عالمی سطح پر جارحانہ سفارتی اورعسکری پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا عدم اعتماد بڑھ گیا اورسرمایہ کار محتاط ہوگئے۔
اس رجحان نے نہ صرف بھارتی روپے کو دباؤ میں ڈال دیا ہے بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں اور غیرملکی سرمایہ کاروں نےاپنا سرمایہ دوسرے ممالک منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔
سرمایہ کاروں نے مالی سال 25 میں ہندوستان سے 49 بلین ڈالر کا انخلا کیا، جو ایک سال پہلے کے 41 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔
ہائی پروفائل ایگزٹ میں الفا ویو گلوبل اور پارٹنرز گروپ کی جانب سے بڑے حصص کی فروخت جیسے Swiggy اور Vishal Mega Mart شامل ہیں۔