بھارت کی عالمی محاذ پر مشکلات، بنگلادیش کا بھی بڑا یو ٹرن

سچ ٹی وی  |  May 24, 2025

سفارتی کشیدگی کے باعث بنگلہ دیش نے بھارتی کمپنی کے ساتھ کروڑوں روپے کا ایک معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی کشیدگی کے دوران بنگلہ دیش نے بھارتی کمپنی کے ساتھ کروڑوں روپے کا ایک معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔

جبکہ چند روز قبل ہی بھارت نے بنگلہ دیش کی بعض مصنوعات کی درآمدات پر پابندی عائد کر دی تھی۔

بھارتی شہر کولکتہ میں قائم سمندری جہاز تعمیر کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش نے شپ تعمیر کرنے کے 21 ملین ڈالر کے بڑے دفاعی معاہدے کو منسوخ کر دیا۔

منسوخ شدہ معاہدے میں بنگلہ دیش کے لیے ایک جدید سمندری ٹگ (چھوٹے جہاز) کی تعمیر شامل تھی، جو کھلے سمندروں میں لمبی دوری تک تجارتی بحری جہازوں کو کھینچنے اور بچاؤ کے کاموں کے لیے ایک خصوصی سمندی کشتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ کمپنی بھارتی وزارت دفاع کے تحت کام کرتی ہے، چند روز پہلے بھارت نے بنگلہ دیش کی بعض مصنوعات کی درآمدات پر پابندی عائد کر دی تھی۔

جبکہ حال ہی میں بھارت نے بنگلہ دیشی کارگو کی تیسرے ممالک کو برآمدات کے لیے ٹرانس شپمنٹ کی سہولیات کو منسوخ کر دیا تھا اور ڈھاکہ کی اس کارروائی کو بھارت کے حالیہ فیصلے پر جوابی کارروائی کہا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More