پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی، بھارتی پروازوں کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

سچ ٹی وی  |  May 23, 2025

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی۔

ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستانی فضائی حدود پر بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی 24 جون 2025 صبح 4:59 بجے تک بڑھا دی گئی۔

بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے۔ یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔ بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیر انتظام کوئی بھی پرواز پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکے گی۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلے کے بعد 23مئی تک فضائی حدود بند کی گئی تھی جس میں اب مزید ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More