سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اسحاق ڈار کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

اردو نیوز  |  May 23, 2025

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

جمعے کو پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے بردارانہ تعلقات کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ خطّے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More