بھارتی وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکی کردار کا اعتراف کر لیا

سچ ٹی وی  |  May 23, 2025

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکی کردار تسلیم کر لیا۔ ایک انٹرویو میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ امریکا کے پاکستان اور بھارت دونوں سے رابطے تھے ، کئی اور ملک بھی رابطے کر رہے تھے۔

جے شنکر نے کہا کہ یہ فطری بات ہے کہ 2 ملک تنازع میں گھرے ہوں تو دیگر ممالک رابطے کر کے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہیں ، لیکن جہاں تک جنگ بندی کا تعلق ہے تو یہ بات پاکستان اور بھارت دونوں کے درمیان براہ راست طے ہوئی ہے۔

اس سے قبل بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی کوششوں کا سرے سے انکار کیا تھا۔

گزشتہ دنوں بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت فائربندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی، امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی میں کوئی کردار نہیں تھا۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ نے ہم سے بیچ میں آنے کی اجازت نہیں لی، ٹرمپ خود ہی اسٹیج پر آنا چاہتے تھے اور وہ آگئے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔

واضح رہے کہ 10 مئی کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ہی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More