پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں بڑا اضافہ

اُردو وائر  |  Aug 30, 2023

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج ہونے والے کاروبار میں برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 31 سینٹس اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 85.80 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

دوسری جانب یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 38 سینٹس یا 0.47 فیصد اضافے کے ساتھ 81.54 ڈالر پر پہنچ گیا۔ دونوں بینچ مارکس میں منگل کے روز ایک ڈالر فی بیرل سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔

جبکہ رپورٹ میں امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کے حوالے سے یہ بھی لکھا گیا ہے کہ 25 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں امریکی خام تیل کے اسٹاک میں تقریباً 11.5 ملین بیرل کی کمی واقع ہوئی۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More