پاکستان کا بیانیہ بنانے میں میڈیا کا بڑا کردار ہے، انڈین میڈیا کو یادگار جواب دیا: آرمی چیف

اردو نیوز  |  May 17, 2025

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ’پاکستان کا بیانیہ بنانے میں میڈیا کا بڑا کردار ہے، ہمارے میڈیا نے انڈین میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے۔‘جمعے کو اسلام آباد میں ’یومِ تشکر‘ کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں پاکستان کے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ’انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے دوران ہمارے میڈیا نے جو جواب دیا اس پر ہمیں فخر ہے۔‘

انہوں نے پاکستانی میڈیا کو شاباش دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’ان حالات میں ہمارے میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا اور اس نے حب الوطنی کا ثبوت دیا۔‘جنرل عاصم منیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا، ہم نے کچھ نہیں چُھپایا، سب حقیقت بتائی۔‘ایک سوال کے جواب میں آرمی چیف نے کہا کہ ’ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور ان کی ٹیم نے صحافیوں کے ساتھ تعاون کیا، اور انہیں بروقت حالات سے آگاہ رکھا۔‘وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو مخاطب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ’آپ 24 گھنٹے دستیاب رہے اور آپ نے غیرمعممولی کارکردگی دکھائی۔‘

یومِ تشکر کی تقریب کا انعقاداس سے قبل پاکستان مونومنٹ پر ’یوم تشکر‘ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف مہمان خصوصی تھے جنہوں نے اس موقعے پر خطاب بھی کیا۔اس تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور قومی سلامتی کے مشیر سمیت دیگر اعلٰی عسکری حکام شریک تھے۔وفاقی کابینہ کے ارکان، سفارت کار، سابق کرکٹرز اور شوبز سے وابستہ شخصیات بھی تقریب بھی موجود تھیں۔ اس موقعے پر ملی نغمے پیش کیے گئے جبکہ پاکستان کے جنگی جہازوں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More